Wednesday 25 August 2021

قدم رکھ دیا ہم نے راہ وفا پر

 قدم رکھ دیا ہم نے راہِ وفا پر

اسے پا لیا ہم نے سب کچھ بھلا کر

یہ احساس ہے صبر کرنے کو کافی

کہ کچھ تو ملا ہے ہمیں کچھ گنوا کر

کہاں جاتے ہیں یہ چلے جانے والے

بتاؤ تو پوچھیں کہاں کس سے جا کر

کبھی یاد آئے تو ہم دیکھتے ہیں

تصور میں تصویر بس اس کی لا کر

بہار آتی ہے بعد ہر خزاں کے

گلستاں میں بلبل یہ کہتی ہے گا کر

نہیں ہو گی محسوس کچھ بھی مسافت

چلو گے قدم جو قدم سے ملا کر

صبیحہ رہے مسکراہٹ لبوں پر

کریں کیوں پریشاں انہیں غم سنا کر


صبیحہ خان

No comments:

Post a Comment