خالی پن
بارش
پہلے سے گیلی لکڑی کا کیا بگاڑے گی
برسے بادل
کس کی پیاس بجھائیں گے
بھیگے کینوس پر
کیا کوئی تصویر بنے
کاغذ کی اک ناؤ لے کر
کون سمندر پار کرے گا
قفل لگے دروازوں پر
کون بڑھے اور دستک دے
سوچ اگر یہ تلخ بیانی مانے تو
آنکھ بھکاری ہو جانے سے بچ جائے
ایک بھرم امکان بچا ہے
کھو جانے سے بچ جائے
اور تباہی ہو جانے سے بچ جائے
ایمان قیصرانی
No comments:
Post a Comment