Friday 24 September 2021

ہوتا ہی نہیں دل کا یہ آزار مکمل

 ہوتا ہی نہیں دل کا یہ آزار مکمل

میں ہو گئی ہوں آپ سے بیزار مکمل

یہ عشق کسی سے بھی رعایت نہیں کرتا

کر دیتا ہے انسان کو مسمار مکمل

پہلے تو بہانے سے مجھے ٹالتا تھا وہ

اور آج کیا میں نے بھی انکار مکمل

مشروب مجھے لاکھ بھلے اور پلا دو

بن چائے کے ہوتی نہیں افطار مکمل

یہ زندگی بھی ایک عجب مسئلہ ہے دوست

چلتے رہو پھر بھی نہ ہو رفتار مکمل

محسوس یہ ہوتا ہے تِری آنکھوں سے اقراء

تُو خواب سے ہو پائی نہ بیدار مکمل


اقراء عافیہ

No comments:

Post a Comment