Thursday 23 September 2021

لفظ و معنی کے سمندر کا سفر ہیں کچھ لوگ

 لفظ و معنی کے سمندر کا سفر ہیں کچھ لوگ

یار اس دور میں بھی اہلِ نظر ہیں کچھ لوگ

یہ حقیقت ہے کہ بچوں کی ضرورت کے لیے

صورتِ سلسلۂ گردِ سفر ہیں کچھ لوگ

ہم نے تو ان سے کبھی حق کے سوا کچھ نہ سنا

جرم کیا ان کا ہے کیوں شہر بدر ہیں کچھ لوگ

نور چہرے پہ تو باتوں میں مہک ہوتی ہے

چاند کا عکس ہیں، خوشبو کا نگر ہیں کچھ لوگ

کتنے پاگل ہیں کہ رجعت کو ترقی سمجھے

آسمانوں کی طرف محوِ سفر ہیں کچھ لوگ


شمس رمزی

No comments:

Post a Comment