Thursday 23 September 2021

خود اپنے اجالے سے اوجھل رہا ہے دیا جل رہا ہے

 خود اپنے اجالے سے اوجھل رہا ہے دِیا جل رہا ہے

نہیں جانتے کس طرح جل رہا ہے، دیا جل رہا ہے

سمندر کی موجوں کو چُھو کر ہوائیں پلٹنے لگی ہیں

ستارہ فلک پر کہیں چل رہا ہے، دیا جل رہا ہے

کوئی فیصلہ تو کرو، راستے سے گزرتی ہواؤ

یہ قصہ بڑی دیر سے ٹل رہا ہے دیا جل رہا ہے

کہیں دور تک کوئی جگنو نہیں ہے ستارے بجھے ہیں

چمکتا ہوا چاند بھی ڈھل رہا ہے، دیا جل رہا ہے

کوئی یاد پھر دل میں آ کر بسی ہے مہک سی ہوئی ہے

کوئی خواب آنکھوں میں پھر پل رہا ہے دیا جل رہا ہے


انعام ندیم

No comments:

Post a Comment