Friday 24 September 2021

ہآج تک ہوتا رہا ہے میرے ارمانوں کا خون

زعفرانی کلام


آج تک ہوتا رہا ہے میرے ارمانوں کا خون

دس برس کے بعد آخر مل گیا ہے ٹیلی فون

لے کے میں ڈیمانڈ نوٹس ہکا بکا رہ گیا

اور مِری آنکھوں سے خوشیوں کا سمندر بہہ گیا

ڈاکیے نے دی مبارک کچھ عجب انداز سے

بحث کیا کرتا میں اس سرکاری حیلہ باز سے

میرے گھر اہلِ محلہ رات تک آتے رہے

اور مبارک بادیوں کے پُھول برساتے رہے

میری بیوی میرے بچے سب کے سب حیران تھے

منہ کُھلے ہی رہ گئے تھے جیسے روشندان تھے

اک پڑوسی کو تو لگتا تھا کہ سکتہ ہو گیا

میں محلے بھر کی نظروں میں بھی یکتا ہو گیا

گھر میں لانا فون کا لانا ہے جوئے شیر کا

یہ کرم مجھ پر ہوا ہے کا تبِ تقدیر کا

 

ضیاء الحق قاسمی

No comments:

Post a Comment