Sunday 26 September 2021

کہیں عیسیٰ کہیں دجال کے آنے کی خبر

 کہیں عیسیٰ کہیں دجال کے آنے کی خبر

یعنی دیتا ہی نہیں کوئی ٹھکانے کی خبر

میں ہری شاخ میں آدم کی بقا دیکھتا ہوں

تم سناتے ہو فقط حشر اٹھانے کی خبر

کاسۂ گوش میں اب ڈال، تِری عمر دراز

دل کے آنگن میں کوئی پھول کھلانے کی خبر

ملک الموت! بتا، کون ہے بد خواہ مِرا؟

کون دیتا ہے تجھے میرے ٹھکانے کی خبر

قحط دیتا ہے در و بام پہ دستک عُرفی

اور ایسے میں کھڑی فصل جلانے کی خبر


عرفان عرفی

No comments:

Post a Comment