Friday, 5 November 2021

اک تم کہ دل میں درد کسی غیر کے لئے

 اک تم کہ دل میں درد کسی غیر کے لیے

اک ہم کہ درد بن گئے خود آپ کے لیے

ہم اپنے آشیانے میں تیرے منتظر

تم تنکے چُن رہے تھے کسی اور کے لیے

ہم جانتے ہیں دل میں تمہارے نہیں ہیں ہم

جو خط تمہاری آنکھوں میں تھے ہم نے پڑھ لیے

غم ہے کہ تُو نے لوٹ لیا اعتماد کو

اک داغ دے دئیے ہیں ہمیں عمر

قاتل کی سی ادا پہ بھی قربان جائیے

خود دے کے زہر آنکھوں میں آنسو بھی بھر لیے

تھی کون سی خطا کہ ملی جس کی یہ سزا

ہم نے تو عمر بھر تِرے نقشِ قدم لیے

عذرا یہ مانا بوجھ ہے اب تجھ پہ زندگی

پر زندگی تو تیری نہیں ہے تِرے لیے


عذرا عادل رشید

No comments:

Post a Comment