Sunday, 7 November 2021

لازمی ہے ایک شے اور اختیاری اور شے

 لازمی ہے ایک شے، اور اختیاری اور شے

فاقہ مستی اور شے ہے روزہ داری اور شے

زہد ہے ان کی طبیعت، عشق ہے فطرت مِری

وضع داری اور شے ہے جاں نثاری اور شے

تم بھی اس کے ہمنوا ہو، ہم بھی اس کے ہمنوا

جی حضوری اور شے ہے خاکساری اور شے

مل گئے تو پوچھ لیتے ہو زبانی خیریت

خیر خواہی اور شے ہے غمگساری اور شے

وہ مِرے حالات سے غافل نیازی ہے تو ہے

آہ وزاری اور شے ہے، بُرد باری اور شے


تسلیم نیازی

No comments:

Post a Comment