Sunday, 7 November 2021

بات کرنی ہے بات کون کرے

بات کرنی ہے بات کون کرے

درد سے دو دو ہاتھ کون کرے

ہم ستارے تمہیں بلاتے ہیں

چاند نہ ہو تو رات کون کرے

اب تجھے رب کہیں یا بت سمجھیں

عشق میں ذات پات کون کرے

زندگی بھر کی تھے کمائی تم

اس سے زیادہ زکات کون کرے


کمار وشواس

No comments:

Post a Comment