رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
اپنے گھر کے مکان ہونے تک
ہم جیۓ، داستان ہونے تک
حسن ہے آب و تاب تک محدود
عشق ہے بد گمان ہونے تک
ایک جذبے کو مار ڈالے گا
ایک جذبہ جوان ہونے تک
چاٹ جائے گا زندگی آکاش
گھاؤ، بھر کر نشان ہونے تک
احمد سبحانی آکاش
No comments:
Post a Comment