Friday, 5 November 2021

خانہ بدوشوں کے پاس بس محبت اثاثہ ہوتی ہے

نوید صادق کو لکھا گیا خط


نوید صادق بھائی

آپ تو جانتے ہیں 

خانہ بدوشوں کے پاس بس محبت اثاثہ ہوتی ہے

وہ دھڑکنوں کے افسانوں میں

حساسیت کی اذانوں میں

مقطعات آرزو کی تسبیح کرتے رہتے ہیں

ہم خانہ بدوش، سیلانی، آوارہ

حلقہ بگوش خمار انجیل وفا کی تلاوت کرتے ہوئے

زبور بہار کی نظموں کو گنگناتے رہتے ہیں

عقیلۂ بنی سحر کے خطبوں کو سنتے ہوئے

قمر بنی عشق کی چاندنی میں

صالحینِ وفا کی خاطر

مقتل میں بھی کسی کی ہمسائیگی قبول نہیں کرتے

تنہا ہی قتل ہو جاتے ہیں


منصف ہاشمی

No comments:

Post a Comment