Sunday, 7 November 2021

اک چاند بدن لڑکی تخئیل میں جب اتری

 تخاطب


کل رات ہوا یوں بھی

اک چاند بدن لڑکی

تخئیل میں جب اتری

دنیا کے مسائل نے

ہر دل کی مسرت کو

مصلوب بنا ڈالا

اور اس سے تخاطب پر

محسوس ہوا مجھ کو

جیسے کوئی صدیوں کی

بچھڑی ہوئی دو روحیں

آپس میں مخاطب ہوں

بے روح کی قالب ہوں


شارق عدیل

No comments:

Post a Comment