آپ سے گِلہ آپ کی قسم
سوچتے رہے کر سکے نہ ہم
اس کی کیا خطا لا دوا ہے غم
کیوں گِلہ کریں چارہ گر سے ہم
یہ نوازشیں، اور یہ کرم
فرطِ شوق سے مر نہ جائیں ہم
کھینچتے رہے عمر بھر مجھے
اک طرف خدا، اک طرف صنم
یہ اگر نہیں یار کی گلی
چلتے چلتے کیوں رک گئے قدم
صبا سیکری
صبا سکری
No comments:
Post a Comment