Saturday, 25 December 2021

گلوں کو اختلاف تھا کہ میرا شاہزادہ

 گلوں کو اختلاف تھا


کپاس کی پکی ہوئی قطار در قطار ڈالیوں میں 

ایک وہ اگر کھڑا ہوا بھی تھا

وہ انتظار کر رہا تھا شاہزادی کا

گلاب سے مقابلے کو تھوڑی آیا تھا

گلوں کو اختلاف تھا

کہ میرا شاہزادہ کھیت میں

اگر کھڑا رہا تو پھول پتیاں

جو سامنے کپاس کی پکی ہوئی 

بھری ہوئی حسین ڈالیوں کے پاس

گلوں کی اس کیاری میں

کھلے ہوئے گلاب کو

بنا چکی ہیں بادشہ

وہ رو پڑیں گی اور پھر

گلوں کو اختلاف تھا


عروبہ نقوی

No comments:

Post a Comment