Monday 27 December 2021

پھولوں سے بہاروں میں جدا تھے تو ہمیں تھے

 پھولوں سے بہاروں میں جدا تھے تو ہمیں تھے

کانٹوں کی چبھن پہ بھی فدا تھے تو ہمیں تھے

بازارِ تمنا میں تو ہر شخص مگن تھا

ہر موڑ پہ دنیا سے خفا تھے تو ہمیں تھے

جس بت کو تصور میں خدا مان لیا تھا

اس بت کی نگاہوں میں خدا تھے تو ہمیں تھے

احباب کو حالات کی سازش کا گِلہ تھا

ہر حال میں راضی بہ رضا تھے تو ہمیں تھے

گِرتی ہوئی دیوار کا سایہ تھا تِرا ساتھ

پھر بھی تِری باہوں سے جدا تھے تو ہمیں تھے

آئینۂ ایام کی رنگین فضا میں

اے راز! گرفتارِ بلا تھے تو ہمیں تھے


اطہر راز

No comments:

Post a Comment