رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
اذیت پسند لڑکی
زندگی کے کئی در ہیں
ہر در مجھے تمہاری جانب کھینچتا ہے
ہر گلی، تیری گلی
ہر راستہ، تمہارا راستہ لگنے لگا ہے
تجھ سے بھاگنے کی سعی میں
میں خود کو کہیں پیچھے چھوڑ آئی ہوں
مگر نہ تُو ملا
اور نہ میں، میں رہی
طوبیٰ منہاس
No comments:
Post a Comment