Tuesday, 28 December 2021

محبت آگ سی تھی اور تم پانی سے تھے

 محبت آگ سی تھی

اور تم پانی سے تھے

محبت شمع سی تھی

اور تم پروانے سے تھے

محبت جلن سی تھی

اور تم مرہم سے تھے

محبت دوا سی تھی

اور تم دعا سے تھے

محبت قسمت سی تھی

اور تم نصیب سے تھے

محبت کھیل سی تھی

اور تم کھلاڑی سے تھے

محبت شکار سی تھی

اور تم شکاری سے تھے

فرق اتنا سا تھا

محبت تم سے تھی

اور تم ہم سے تھے


عندلیب سحرش

No comments:

Post a Comment