Tuesday, 28 December 2021

ہمارے ان کے مراسم کی بات مت پوچھو

 ہمارے اُن کے مراسم کی بات مت پوچھو 

یہ سلسلہ تو کہیں دور جاں سے ملتا ہے 

ہے اپنے اپنے مقدر کی بات کیا کہیۓ 

ہمارے زخم کو مرہم کہاں سے ملتا ہے 

ہمارے پیار کے قصے گلی گلی بکھرے

یہ مرتبہ بڑے سُود و زیاں سے ملتا ہے 

ستاروں جیسی یہ آنکھیں یہ چاند سا چہرہ

تمہارا سلسلہ کچھ آسماں سے ملتا ہے 

ہمارا ذکر کتابوں میں ڈھونڈنے والو

ہمارا ذکر تو سارے جہاں سے ملتا ہے 


واجدہ تبسم

No comments:

Post a Comment