گیت
میں نے تمہاری گاگر سے کبھی
پانی پیا تھا پیاسا تھا میں یاد کرو
سن لو زرا گوری تم شرما کے
تھوڑا سا بل کھائیں تھیں وہ دن یاد کرو
یہ تیرے کاجل کا رنگ ہوا تھا
ہاں میری آنکھوں کے سنگ
گوری تم وہ دن یاد کرو
میں نے تمہاری گاگر سے کبھی
پانی پیا تھا پیاسا تھا میں یاد کرو
میں کچھ کہہ نہ سکا
شانوں سے جب آنچل گرا
گوری تم وہ دن یاد کرو
میں نے تمہاری گاگر سے کبھی
پانی پیا تھا پیاسا تھا میں یاد کرو
کیا تمہیں یاد نہیں
تم بھی تو ملے تھے یہیں
گوری تم وہ دن یاد کرو
میں نے تمہاری گاگر سے کبھی
پانی پیا تھا پیاسا تھا میں یاد کرو
سن لو زرا گوری تم شرما کے
تھوڑا سا بل کھائیں تھی وہ دن یاد کرو
شبی فاروقی (شعیب فاروقی)
No comments:
Post a Comment