Tuesday 28 December 2021

وه ڈهونڈ لے گا بہت جلد جان من کوئی اور

 وه ڈهونڈ لے گا بہت جلد جانِ من کوئی اور

غلط کہ، پاس نہیں اس کے آپشن کوئی اور

کوئی تو جا کے بتائے یہ بات کاتب کو

کہ حُسنِ زن ہے کوئی اور حُسنِ ظن کوئی اور

کزن سے منگنی اسی وقت ٹوٹ جائے گی

مسز بنا کے وہ لائے گا جب کرن کوئی اور

بس ایک ٹوپی ڈراما ہے اس کی محفلِ ناز

چلا رہا ہے حقیقت میں انجمن کوئی اور

عذاب اس سے ٹلا ہے کسی دعا کے طفیل

چِلا اٹھا کے ہے ڈولی میں چار من کوئی اور


عزیز فیصل

No comments:

Post a Comment