Sunday 26 December 2021

مجھے بھی اب تو وہ اپنا دکھائی دینے لگا

 مجھے بھی اب تو وہ اپنا دِکھائی دینے لگا

جو میرے نام کو دل تک رسائی دینے لگا

اگرچہ بھول ہی جانے پہ وہ مُصِر ہے مگر

اسے میں دل سے کہاں اب رہائی دینے لگا

عجیب سحر تھا اس شوخ کی نگاہوں میں

میں اپنے دل کی جسے آشنائی دینے لگا

ابھی کل ہی تو کیا تھا کسی نے عہدِ وفا

اور آج ہی سے عجب کج وفائی دینے لگا

ہمارا عشق جو نازاں تھا خود پہ نادم ہے

تغافل ان کا جسے جگ ہنسائی دینے لگا

سب ایک دوجے کو پیہم تکیں گے روزِ حساب

پہ کون کس کو بھلا کچھ کمائی دینے لگا

نفس نفس ہے فلسطیں کا خوش گمان اشعر

منافقوں سے مدد کی دہائی دینے لگا


منیف اشعر

No comments:

Post a Comment