Monday, 27 December 2021

میں جانتا ہوں میرا سفر ختم ہونے والا ہے

 میں پرندوں کی طرح طلوع ہونا چاہتا ہوں


میں جانتا ہوں

میرا سفر ختم ہونے والا ہے

نیند آنکھوں میں پڑاؤ ڈال چکی ہے

اور اندھیرے کی ساکن آواز

کہیں بہت قریب سے سنائی دے رہی ہے

لیکن میں سونا نہیں چاہتا

نظم، کچھ دیر اور میرے ساتھ رہو

مجھ سے باتیں کرو

مجھے تنہا مت چھوڑو

میں اس رات کی صبح دیکھنا

اور پرندوں کی طرح

تمہارے ساتھ طلوع ہونا چاہتا ہوں


نصیر احمد ناصر

No comments:

Post a Comment