Sunday 26 December 2021

آپ بیتی زمانے کے صحرا میں

 آپ بیتی


زمانے کے صحرا میں 

گَلے سے بچھڑی ہوئی بھیڑ

تنہا پشیماں ہراساں ہراساں

امید و محبت کی اک جوت 

آنکھوں میں اپنی جگائے

ہر اک راہرو کی طرف دیکھتی ہے

کہ ان میں ہی شاید کوئی 

میرے گَلے کا بھی پاسباں ہو

مگر اس بیاباں میں شاید 

سراب اور پرچھائیوں کے سوا

کچھ نہیں ہے

مجھے کون سینے سے اپنے لگائے

کہ عیسیٰ تو مدت ہوئی 

آسمانوں میں گم ہو چکے ہیں


افتخار اعظمی

No comments:

Post a Comment