Monday, 6 June 2022

اے قدس اے میرے شہر

 اے قُدس اے میرے شہر

اے قُدس اے میرے محبوب

فرداً، فرداً، لیموں کے درخت پر شگوفے لگ جائیں گے

اور سبز خوشے اور زیتون شادمان ہو جائیں گے

اور دیدے مسکرائیں گے

اور مہاجر کبوتر واپس آ جائیں گے

پاک باموں پر

اور بچے واپس آ جائیں گے اور کھیلنے لگیں گے

اور پدران و پسران (دوبارہ) باہم ہوں گے

تمہاری سرسبز بلندیوں پر

اے میری سرزمین

اے امن اور زیتون کی سرزمین


نزار قبانی

No comments:

Post a Comment