Saturday 18 June 2022

مرا دمساز عیاری نہیں کرتا

 مرا دَمساز عیاری نہیں کرتا

محبت کی اداکاری نہیں کرتا 

ہر اک پر کھول دیتے ہو درونِ دل

یہاں ہر شخص غمخواری نہیں کرتا

بچھڑنے پر تِرے ماتم کناں ہیں ہم

مگر تُو ہے عزاداری نہیں کرتا

وبا پھر کیوں نہ پھیلے اس خرابے میں

بنی آدم شجر کاری نہیں کرتا

مِرا نعم البدل کوئی نہیں لیکن 

کوئی میری خریداری نہیں کرتا

مِرا خالق مِرے سجدوں کے لائق ہے

میں باطل کی پرستاری نہیں کرتا 

تِرا ہی نام لیوا ہے تِرا ابہام

یہ چرچا غیر کا ناری نہیں کرتا


ابرار ابہام

No comments:

Post a Comment