رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
بہت ہی خاص ہو کر وہ
سمجھتا ہے
بہت ہی عام سا خود کو
اک زمانے کی پہنچ سے دور ہو کر بھی
میسر ہے زمانے کو
مگر شاید
میرے اس کے زمانے میں
زمانے کی مسافت ہے
مجھے وہ اک زمانے سے
اتنا بھی میسر ہو نہیں پایا
کہ جتنا وہ میسر ہے زمانے کو
ماہا وڑائچ
No comments:
Post a Comment