Wednesday, 28 December 2022

یہ میرا پاکستان یہ آپ کا پاکستان

 یہ میرا پاکستان 

یہ آپ کا پاکستان

یہ ہم سب کے

قائد کا پاکستان

ہمیشہ رہنے کے لیے بنا تھا

اسے زندہ رہنا تھا

اسے زندہ رہنا ہے

پر مرن جوگے

مر مُکنے 

کب سمجھیں گے

کچھ خیال کرو لوگو 

کچھ رب سے ڈرو لوگو 

جس پیڑ کا پھل کھائیں 

جس پیڑ کے سائے میں 

قومیں پنپتی ہوں  

اس پیڑ کو کاٹیں تو

دل تو جلے گا ہی  

قوموں کا نصیب بھی

جل کر راکھ ہو جاتا ہے 

دھرتی سے عاق ہو جاتا ہے

 

یوسف عالمگیرین

No comments:

Post a Comment