یہ روحانی ہے چاہے جینیاتی مسئلہ ہے
مِرے دشمن کا غم بھی میرا ذاتی مسئلہ ہے
یہ روحانی نہیں ہے، جینیاتی مسئلہ ہے
مِرے دشمن کا غم بھی میرا ذاتی مسئلہ ہے
اگر زندہ ہوں پھر جینے کا حق بھی چاہتا ہوں
مِرا اے زندگی بس یک نکاتی مسئلہ ہے
تِرے ارض و سما تسخیر کر کے کیا کروں گا
مِرے پیشِ نظر تو کائناتی مسئلہ ہے
محبت میں انا کو ساتھ رکھتا ہوں نوازش
یقیناً مجھ میں کوئی نفسیاتی مسئلہ ہے
نوازش علی ندیم
No comments:
Post a Comment