Monday, 26 December 2022

دل کو خوں رلاتی ہے آج بھی یاد حسین کی

 منقبت امام حسین


دل کو خوں رلاتی ہے آج بھی یاد حسینؑ کی

اک پیام لاتی ہے آج بھی یاد حسین کی

ولولوں کا نام ہے،۔ درد کی نوید ہے

روشنی دکھاتی ہے آج بھی یاد حسین کی

آنسوؤں کی بارش ہو، رتجگے کی خواہش ہو

بزم کو سجاتی ہے آج بھی یاد حسین کی

جذبہ خدائی تھا،۔ رنگ مصطفائیﷺ تھا

دل میں جوش کھاتی ہے آج بھی یاد حسین کی

اہلِ وفا بھی روتے ہیں، اہلِ جفا بھی روتے ہیں

سارا جگ رُلائی ہے آج بھی یاد حسین کی


یوسف عالمگیرین

No comments:

Post a Comment