Wednesday, 28 December 2022

کب تم سے ملنا ہے کب تم سے بچھڑنا ہے

 کب تم سے ملنا ہے

کب تم سے بچھڑنا ہے

کب ہجر میں جلنا ہے

کب وصل اترنا ہے

کب راہ پہ چلنے کا

کوئی اذن اترنا ہے

کب زیست یہ اپنی ہے

سب کچھ تو پرایا ہے

جب فیصلے سارے

کسی اور قلم کے ہیں

پھر بیچ ہمارے یہ

جھگڑے سے کیونکر ہیں

سب طے ہے گر پہلے سے

جب وقت مقرر ہے 

ہر بات کے ہونے کا

تو پھر وقت کا جھگڑا کیوں؟

تیرے ساتھ کا نوحہ کیوں؟


ماہا وڑائچ

No comments:

Post a Comment