زندگی کو نہ اب سزا دو تم
ایک بار کھُل کے مسکرا دو تم
گاہے گاہے مِری محبت میں
اپنی ہستی کو بھی بھُلا دو تم
اس جہاں میں تو اب نہیں بنتی
ایک دنیا نئی بسا دو تم
پاس آؤ کہ سانس چلنے
دُوریاں اس طرح مٹا دو تم
دُور تک ساحلوں پہ ساتھ چلیں
پھر مجھے نیند سے جگا دو تم
یاسمین یاس
No comments:
Post a Comment