Friday, 23 December 2022

لفظوں کے ہیر پھیر کے پیچھے نہیں گئے

 لفظوں کے ہیر پھیر کے پیچھے نہیں گئے

دل بُجھ گیا تو شعر کے پیچھے نہیں گئے

عجلت پسند لوگ تھے عجلت میں سب کیا

جلدی میں تھے سو دیر کے پیچھے نہیں گئے

پیچھا نہیں کیا کسی صحرا سرشت کا 

ہم زندگی کو گھیر کے، پیچھے نہیں گئے

مصروف اس قدر رہے دُکھ کے طعام میں 

سُکھ سے بھری چنگیر کے پیچھے نہیں گئے

اتنے انا پرست تھے، جانے دیا اسے

ہم حوصلے بکھیر کے پیچھے نہیں گئے

دسویں کو یاد آئی تھی ماں ورنہ پورا سال

مٹی کے ایک ڈھیر کے پیچھے نہیں گئے


کومل جوئیہ

No comments:

Post a Comment