Tuesday, 3 January 2023

خواب جیسی ہے جو تعبیر میں آئی ہوئی ہے

خواب جیسی ہے جو تعبیر میں آئی ہوئی ہے

تُو مِری وادی کشمیر میں آئی ہوئی ہے

اپنے بچوں کو کفن دیتے ہیں خود ہاتھوں سے

یہ روایت ہمیں جاگیر میں آئی ہوئی ہے

یا تو کشمیر کی اک لختِ جگر ہے جنت

یا وہ جنت ہے جو کشمیر میں آئی ہوئی ہے

برف ہے جھیل ہے اور پھولوں کی خاصی تعداد

اس پہ یہ آگ بھی تقدیر میں آئی ہوئی ہے

اصل تصویر میں بس خون ہے اور آنسو ہیں

وہ نہیں جو تِری تشہیر میں آئی ہوئی ہے

کانگڑی ساتھ لیے پھرتے ہیں سارے رانجھے 

برف سی سرد روی ہیر میں آئی ہوئی ہے


ماریہ نقوی  

No comments:

Post a Comment