Wednesday, 4 January 2023

نئے کچھ بھی نہیں اقدام اپنے

 نئے کچھ بھی نہیں اقدام اپنے

وہی معمول کے ہیں کام اپنے

وہ مہکاتے ہیں صبح و شام اپنے

بہت پُر نور ہیں گُلفام اپنے

نگاہیں ہو گئی تھیں اس پہ صدقے

نہارے اس نے یوں اندام اپنے

عنایت آپ کی جاری ہے پیہم

سنورتے جا رہے ہیں کام اپنے

ہمیں بھی کچھ گلہ ہو گا نہ ان سے

جو واپس لیں گے وہ الزام اپنے

بہت نزدیک ہیں شفافیت کے

بہت گہرے نہیں ابہام اپنے

حریفوں کو بتا دے کوئی راشد

لگیں گے ان سے بہتر دام اپنے


ممتاز راشد

No comments:

Post a Comment