Tuesday, 3 January 2023

کسی طرح سے جہاں میں نہ غم کی بات چلے

 کسی طرح سے جہاں میں نہ غم کی بات چلے

رہِ وفا میں اگر تُو بھی میرے ساتھ چلے

تمہارے ساتھ سفر میں بہاریں ساتھ رہیں

ہمارے ساتھ مگر صرف حادثات چلے

تمام عمر چلی ہوں اجل کے سائے میں

خدا کرے کہ مِرے ساتھ اب حیات چلے

چلو جو ساتھ مِرے تم تو ایسا لگتا ہے

کہ جیسے ساتھ مِرے ساری کائنات چلے

رہِ حیات میں ہے ایک آرزو یہ بصیر

ہماری ذات سے مل کر تمہاری ذات چلے


رضیہ بصیر

رضیہ صدیقی بصیر

No comments:

Post a Comment