Tuesday 3 January 2023

ایک اک شعر سنایا اسے تفسیر کے ساتھ

ایک اک شعر سُنایا اُسے تفسِیر کے ساتھ

کل بہت بات ہوئی تھی تِری تصوِیر کے ساتھ

مُدتوں بعد جو آیا ہے مِرے خط کا جواب

اس نے بھیجا ہے مجھے پُھول بھی تحرِیر کے ساتھ

ایک ہی عشق کِیا، اور کِیا ایسا عشق

جیسے غالب نے کِیا میر تقی مِیر کے ساتھ

اتنا خاموش مِرے دل کا مکاں ہے مت پُوچھ

گُفتگو کرتی ہے تصویر بھی تصوِیر کے ساتھ

اس قدر نیک گُنہ گار مِرا دوست اریب

جس کو جنّت بھی میسّر ہوئی زنجِیر کے ساتھ


اریب عثمانی

No comments:

Post a Comment