Wednesday, 4 January 2023

ہے یہ پیری بھی اک خوشی مجھ میں

 ہے یہ پیری بھی اک خوشی مجھ میں

لوٹ آئی ہے کم سِنی مجھ میں

بات شیریں سخن کی کرتا ہوں

گُھلتی جاتی ہے چاشنی مجھ میں

تیری یادوں کے ساتھ آتی ہے

تیرے قدموں کی چاپ سی مجھ میں

نام جانے کا پھر نہیں لیتا

جو ٹھہرتا ہے عارضی مجھ میں

کون سا کام کِس گھڑی ہو گا

یہ بتاتی ہے اک گھڑی مجھ میں

اصلیت شے کی جانچ لیتا ہے

وہ جو ثاقب! ہے جوہری مجھ میں


منظور ثاقب

No comments:

Post a Comment