Wednesday, 4 January 2023

کیا کہوں اپنے ہی دیس میں ہم ہوئے دربدر

 کیا کہوں

اپنے ہی دیس میں ہم ہوئے دربدر

سازشیں ظالموں کی ہوئیں کارگر

اپنے اپنے گھروں سے نکالے گئے

کھولتی آگ میں لوگ ڈالے گئے 

خوب ماتم کروں ایسی تعلیم پر

جشن کرتے ہو تم اپنی تقسیم پر

آگہی کی کمی یا جہالت کہوں

کیا کہوں، کیا کہوں تم کو اے بے خبر


شہباز گردیزی

No comments:

Post a Comment