Wednesday 4 January 2023

دل ہے اپنا نہ اب جگر درپیش

 دل ہے اپنا نہ اب جگر درپیش

ہے تِری چشم معتبر درپیش

لوگ بیمار کیوں نہ پڑ جاتے

جب کہ تھا حسن چارہ گر درپیش

میں ہوا چاہتا تھا بے قابو

زندگی ہو گئی مگر درپیش

بات کہنی ہے اور اس میں بھی

لفظ و معنی کا ہے سفر درپیش

اہلِ نقد و نظر پریشاں ہیں

جب سے جامی کا ہے ہنر درپیش


عبدالرحمٰن جامی

No comments:

Post a Comment