Wednesday, 4 January 2023

چھ دن چھ راتوں کی کہانی

 چھ دن چھ راتوں کی کہانی

اس پہ کُن فیکوں کا دعویٰ

کس کو چھوڑیں

کون سی مانیں

کس چھلنی میں دعویٰ چھانیں

سچ کو پرکھیں

جھوٹ نتھاریں

یا پھر سر دیوار میں ماریں

دعوے کرنا کیا مشکل ہے

مشکل ہے بس ثابت کرنا

جس نے یہ ثابت کرنا تھا

وہ صدیوں سے چپ بیٹھا ہے


سعید ابراہیم

No comments:

Post a Comment