Tuesday, 3 January 2023

کتنے لوگوں کے لیے دست دعا بنتا ہے

 کتنے لوگوں کے لیے دستِ دعا بنتا ہے

حبس ماحول میں جو شخص ہوا بنتا ہے

اتنا جلتا ہوں تِرے ہجر میں شب بھر اے دوست

میرا ہمزاد یہاں صرف دِیا بنتا ہے

میرے مولا تِری دنیا بھی نہیں راس مجھے

جو بھی اٹھتا ہے وہی میرا خدا بنتا ہے

جب بچھڑتا ہے تو ہوتی ہے قیامت برپا

جب وہ ملتا ہے تو ماحول جدا بنتا ہے

دیکھ آیا ہوں ابھی اس کے حسیں عارض کو

دیکھیے اب مِری ان آنکھوں کا کیا بنتا ہے


عالمگیر ہراج

No comments:

Post a Comment