Saturday, 7 January 2023

عجیب درد کی شدت سے ہمکنار ہے دل

 عجیب درد کی شدت سے ہمکنار ہے دل

کسی نے پھر سے پکارا ہے بے قرار ہے دل

شدید دکھ ہے کہ تجھ کو پرکھ نہیں پائے

تمہارے ساتھ تعلق پہ شرمسار ہے دل

یہ آنکھ نم ہے تو مطلب کہ آنکھ زندہ ہے

یہ دل دھڑکتا ہے مطلب کہ تار تار ہے دل

ہمیں تو جس نے بھی چھوڑا وہ پھر نہیں لوٹا

میں سوچتا ہوں تجھے کس کا انتظار ہے دل

قصور وار کوئی تھا سزا کسی کو ملی

کہ خواب آنکھ نے دیکھے تھے سوگوار ہے دل


مصطفیٰ کمال

No comments:

Post a Comment