Wednesday 4 January 2023

تو ہر زوائیے سے دیکھ لے سمجھ لے

 قوتِ خیال


تُو ہر زوائیے سے دیکھ لے

سمجھ لے

قوتِ خیال

شعور کو پلٹ کر کبھی

لا شعور میں ذرا جھانک

یقیں ہو یا نہ ہو

خیالِ یقیں

یقیں تک لے جاتا ہے

اور یہی یقیں ہو جاتا ہے

وفا ہو یا نہ ہو

خیالِ وفا

وفا تک لے جاتا ہے

اور یہی وفا ہو جاتا ہے

خدا ہو یا نہ ہو

خیالِ خدا

خدا تک لے جاتا ہے

اور یہی خدا ہو جاتا ہے

شعور کو پلٹ کر کبھی

لاشعور میں ذرا جھانک


احسان سہگل

No comments:

Post a Comment