برا ہوا پر لگا نہیں کہ برا ہوا ہے
یہ کس سلیقے سے کوئی ہم سے جدا ہوا ہے
جو وہ نہیں ہے تو اس کی خوشبو کہاں سے آئی
یہاں پہ کوئی ضرور اس سے ملا ہوا ہے
تمہیں اگر آ لگا تو گھائل نہیں کرے گا
یہ تیر پہلے ہمارے دل پر چلا ہوا ہے
ہمیں کسی حادثے نے تقسیم کر دیا ہے
بدن کہیں ہے تو دل کہیں پر لگا ہوا ہے
مزمل بانڈے
No comments:
Post a Comment