Thursday, 15 June 2023

میں ان کی وجہ سے ہوں درج ذیل تین کے ساتھ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام


میں اُنﷺ کی وجہ سے ہوں درج ذیل تین کے ساتھ

خدا کے ساتھ، صحیفے کے ساتھ، دِین کے ساتھ 

یہی بہت ہے، زیارت ہو اُن کی آنکھوں کی

مجھے بٹھاؤ مدینے کے زائرین کے ساتھ 

وہ بادشاہﷺ غلاموں میں ایسے رہتا تھا

اُفق پہ جیسے جُڑا ہے فلک، زمین کے ساتھ

 یہی نہیں کہ اُتارا تھا صرف حُسنِ تمام

خدا نے عشق اُتارا تھا اُس حسِین کے ساتھ

سوال؛ کتنے برس تک تھی زمین رشکِ فلک

جواب؛ صرف تریسٹھ برس، یقین کے ساتھ


عمیر نجمی

No comments:

Post a Comment