عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
انؐ کے پسینے کی خوشبو تو گلشن گلشن چھائی ہے
نام ہے پیارا جن کا محمدﷺ ان کا جہاں شیدائی ہے
میرے عقیدت کے اشکوں کو لوگ جواہر کہتے ہیں
پھول کھلے ہیں نعتِ نبیﷺ جب لبوں پر آئی ہے
فرشِ زمیں پر بکھرے دیکھے ہم نے موتی چمکیلے
یادِ سرورﷺ کی بدلی اشکوں کی بارش لائی ہے
اللہ، اللہ، جوبن پر ہیں خوب بہاریں طیبہ کی
گُل تو گُل ہیں خاروں میں بھی جنت کی رعنائی ہے
ان کے غلاموں میں ہے فدا بھی جن کی نوازش کی خاطر
شاہوں نے شاہی کو چھوڑا انﷺ کی غلامی پائی ہے
غلام ربانی فدا
No comments:
Post a Comment