Saturday 22 July 2023

سرور قلب پیمبر حسین زندہ باد

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام


سرورِ قلبِ پیمبرﷺ حسینؑ زندہ باد

"خدا کے دین کا محور حسینؑ زندہ باد"

ہمارے ذکر کا محتاج تو نہیں ہے حسینؑ

کہ خود نبیؐ کے ہے لب پر حسین زندہ باد

کسی یزید کا ڈر ہے نہ خوف مرنے کا

مِرا ازل سے ہے رہبر حسینؑ زندہ باد

صدا یہ آج بھی آتی ہے صحنِ مقتل سے

مِرا نہیں ہوں میں مر کر حسینؑ زندہ باد

بڑے فخر سے ملائک بھی جس کے در پہ جُھکیں

اسی کا میں بھی ہوں نوکر حسینؑ زندہ باد

مِرے خمیر میں شامل ہے خاک مقتل کی

مِرے لہو کے ہے اندر حسینؑ زندہ باد

علیؑ کے جیسا ہو جیون تو موت شبیریؑ

دعا ہے بس یہی صفدر! حسینؑ زندہ باد


صفدر جعفری

No comments:

Post a Comment