Saturday, 14 October 2023

کوئی مثل مصطفیٰ کا کبھی تھا نہ ہے نہ ہو گا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کوئی مثل مصطفیٰﷺ کا کبھی تھا نہ ہے نہ ہو گا

کسی اور کا یہ رُتبہ کبھی تھا نہ ہے نہ ہو گا

انہیں خلق کر کے نازاں ہوا خود ہی دستِ قدرت

کوئی شاہکار ایسا، کبھی تھا نہ ہے نہ ہو گا

مِرے طاقِ جاں میں نِسبت کے چراغ جل رہے ہیں

مجھے خوف تیرگی کا، کبھی تھا نہ ہے نہ ہو گا

کسی وہم نے صدا دی، کوئی آپﷺ کا مماثل

تو یقین پکار اُٹھا؛ کبھی تھا، نہ ہے، نہ ہو گا

میں ہوں وقفِ نعت گوئی کسی اور کا قصیدہ

میری شاعری کا حصہ کبھی تھا نہ ہے نہ ہو گا

سرِ حشر رب کی رحمت کا صبیح میں ہوں طالب

مجھے کچھ عمل کا دعویٰ، کبھی تھا نہ ہے نہ ہو گا


صبیح رحمانی

No comments:

Post a Comment