Sunday, 15 October 2023

جو روشن طور پر تھا وہ تجلی دل میں رکھتے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جو روشن طور پر تھا وہ تجلّی دل میں رکھتے ہیں

رسول اللہﷺ کا نقشِ کفِ پا دل میں رکھتے ہیں

سمائی ہے محبت سرورِ کونینﷺ کی اس میں

کہاں ہم فکرِ دِیں اور فکرِ دنیا دل میں رکھتے ہیں

یہی جینے کا باعث ہے تمہارے نا مُرادوں کے

کہ پوشیدہ تمہاری یاد آقاﷺ دل میں رکھتے ہیں

ہماری خاک کو تُو اے صبا! طیبہ میں پہنچانا

کہ ہم پا بوسئ شہﷺ کی تمنا دل میں رکھتے ہیں

شہِ دیںؐ مہرباں ہو کر ہوئے مسکن گزیں اس میں

جمیلہ! آج ہم عرشِ معلیٰ دل میں رکھتے ہیں


راضیہ جمیلہ خاتون

No comments:

Post a Comment